ایسا لگتا ہے کہ بہت سے مسیحی اور مسلمان ایماندار اپنے بارے میں اور دوسرے عقیدے کے بارے میں بھی غلط معلومات رکھتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دونوں مذاہب کم و بیش ایک جیسے ہیں، اور ان میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے اور یہاں تک کہ یسوع المسیح اور محمد بہت ملتے جلتے ہیں ۔یہ کچھ حلقوں اور برادریوں کو صرف ظاہری مشترکہ نکات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مشترکہ تقریبات منعقد کرنے کی طرف مدعو کرتا ہے۔
اگرچہ ان دونوں عقائد کے درمیان بلاشبہ کچھ مماثلتیں ہیں، لیکن ہمیں انکے فرقوں کو نظر انداز کرنے کی طرف بلکل ہمت افزائی نہیں کرنی چاہیے۔ حقیقت کو جاننے کے لیے ہمیں حقائق کو جاننا ہوگا۔ یہ ہمارے خُدا کی مرضی ہے، جو اپنے آپکو اپنی مخلوق پر ظاہر کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ تمام لوگ سچائی کو جانیں، جسکو ہم 1 تیمتھیس 2: 4 میں پڑھ سکتے ہیں۔ “خدا چاہتا ہے کہ تمام لوگ نجات پائیں اور سچائی کا علم حاصل کرکے اسکی طرف آئیں۔
اس کتاب کا مقصد دونوں مذاہب کے بارے میں بنیادی حقائق کو واضح طور پر بیان کرنا اور انکی مماثلتوں اور ان کے اختلافات کو ممکنہ حد تک صاف طور پر پیش کرنا ہے۔ خداٰ نے انسانوں کو انتخاب کرنے کی آزادی دی ہے۔ سچائی کو تلاش کرنے، سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی ذمہ داری ہم سبکی ہے۔